بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے امیدوار نامزد

بیرسٹر گوہر علی خان فائل فوٹو بیرسٹر گوہر علی خان

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی منظوری دیدی ہے، بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نگراں چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بہت سے قد آور شخصیات کے نام سامنے آئے، قدآور شخصیات نے پارٹی کے اہم عہدے سنبھالے ہوئے ہیں تاہم منتخب نگراں چیئرمین پی ٹی آئی عارضی عہدہ ہوگا۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ منتخب نگراں چیئرمین پی ٹی آئی کیلئےبیرسٹر گوہر کے نام پر اتفاق ہوا ہے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے نامزد کیا ہے،ان شااللہ بیرسٹر گوہر اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کاغذی کارروائی ہے اصل میں پارٹی کےبانی ہی چیئرمین ہیں، یہ فیصلہ پارٹی حکمت عملی کا نتیجہ ہے یہ کوئی مائنس ون نہیں ہے، جوہدایات انہیں ملتی رہیں گی یہ ایکٹ کرتےرہیں گے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا مروت صاحب نے جو بات کہی وہ بھی درست تھی، ہمیں ہدایت دی تھیں کہ پہلے اس فیصلے کو پارٹی قیادت سے منظور کرایا جائے، پارٹی قیادت میں کسی کو تحفظات ہوئے تو اس کو دور کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر کا جو کردار ہوگا اس کو بیان کرنے کیلئےنگراں کا لفظ استعمال کیا، میری نظرمیں حقیقتاً چیئرمین وہی رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store