نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ فائل فوٹو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نگراں وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد تقرری غیر مؤثر ہو چکی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق 15 نومبر کو نگراں وزیرِ اعظم کی مدت مکمل ہو چکی ہے، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگراں وزیرِ اعظم نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کی مدت میں الیکشن کمیشن یا کسی آئینی عدالت نے توسیع نہیں کی۔

install suchtv android app on google app store