صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

‏صدرمملکت عارف علوی‌ فائل فوٹو ‏صدرمملکت عارف علوی‌

‏صدرمملکت عارف علوی‌ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت عظمیٰ سے صدر کو کام سے روکتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

غلام مرتضیٰ نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا یے صدرعارف علوی نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے عہدے کی تضحیک کی۔

متن میں کہا گیا ہے کہ صدرپوری قوم کا ہوتا ہےناکہ ایک سیاسی جماعت کا، انہوں نے صدارتی دفتر پی ٹی آئی سیاسی سرگرمیوں کے لیے وقف کررکھا ہے۔

درخواست کے مطابق عارف علوی غیرآئینی اقدام کے بھی مرتکب ہوئے عام انتخابات کی تاریخ دینا صدرکا کام تھا مگر انہوں نے تاریخ نہیں دی۔ وہ غیر قانونی طورپراسمبلی تحلیل کے مرتکب ہوئے ہیں۔

درخواست گزار نے اپنے موقف میں مزید کہا ہے کہ صدرنے آرٹیکل 5 کے تحت آئین پرعملداری کو یقینی نہیں بنایا، انہیں بطور صدر کام کرنے سے روکا جائے اور آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔

شہری نے صدر مملکت عارف علوی کے خلاف دائر درخواست میں صدر اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store