صدر مملکت عارف علوی نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان کا سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان عطا کرنےکی منظوری آئین کے آرٹیکل 259(2) کے تحت دی۔ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین 20 نومبر کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں۔
واضح رہے سیدنا مفضل سیف الدین دنیا بھر میں داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے 53 ویں "داعی المطلق" اور موجودہ رہنما ہیں۔
انہوں نے اپنی زندگی کمیونٹی کی خدمت اور معاشرے کی بہتری کے لیے وقف کر رکھی ہے، سیدنا سیف الدین دنیا بھر میں اپنے پیروکاروں کو ان کے عقیدے، ثقافت اور ورثے سے جوڑے کے لیے رہنمائی کرتے ہیں۔