وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے۔
بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو جمہوریت کے بجائے تنزلی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو مائنس کرنے اور قائدین کے گھریلو معاملات پر بلاجواز مداخلت کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین وکلاء کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے جلوس اور کارنر میٹنگ فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے عمران خان کیخلاف تہلکہ خیز انکشافات
علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ یکم دسمبر کو پشاور میں ہو گا، پی ٹی آئی جلد ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جلسوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔