اسرائیل کو غزہ میں جاری جرائم کا سلسلہ بند کرنا ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ  ممتاز زہرا بلوچ فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ

ترجمان دفتر خارجہ  ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جاری جرائم کا سلسلہ بند کرنا ہوگا، اسرائیلی حملوں سے اسپتالوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ عالمی برادری کو اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، غزہ میں اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم نے عرب اسلامی مشترکہ اجلاس میں فلسطین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ قبرستان میں بدل چکا ہے،اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں،اسرائیلی حملوں سے اسپتالوں کا انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store