بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کے لیے اسپیشل کنٹرول رومز قائم

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کے لیے اسپیشل کنٹرول رومز قائم فائل فوٹو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کے لیے اسپیشل کنٹرول رومز قائم

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے لیے اسپیشل کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔

یکم نومبر سے کے پی اور بلوچستان میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکیوں کے لیے پشاور، لنڈی کوتل اور کوئٹہ میں بھی عارضی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

کیمپس سے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو قانون کے مطابق واپس ان کے ملک بھیجا جائے گا۔ کنٹرول روم میں پولیس، کسٹمز، نادرا اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے کوائف جمع کریں گے۔

ضلع خیبر اور چمن میں قائم عارضی کیمپ میں عارضی رہائش کے لیے سہولتیں مہیا کر دی گئی ہیں، جس میں رجسٹریشن کے طریقے کار، طبی امداد، رہائش اور خوراک کی فراہمی شامل ہے۔

کے پی میں 22 اکتوبر سے اب تک 52 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا چکا ہے۔

لنڈی کوتل: 5 ہزار 650 افغان شہری افغانستان روانہ

دوسری جانب لنڈی کوتل عارضی کیمپ سے 5 ہزار 650 افغان شہری افغانستان روانہ ہو گئے۔

اس حوالے سے افغان کمشنریٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عارضی کیمپ میں 733 افغان خاندانوں کو رکھا گیا تھا، کے پی سے 2ہزار 330 افراد کو لنڈی کوتل عارضی کیمپ منتقل کیا گیا تھا۔

افغان کمشنریٹ نے بتایا کہ پنجاب سے 2 ہزار 530، اسلام آباد سے 536، آزاد کشمیر سے 103 اور سندھ سے 151 غیر قانونی مقیم افغان شہری کیمپ لائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ہولڈنگ سینٹر سے تمام افغان باشندوں کو طورخم سرحد جانے کی اجازت دی گئی، طورخم پر قانونی کارروائی کے بعد افغان باشندوں کو آج صبح افغانستان روانہ کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store