سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات؛ عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن فائل فوٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت 464 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے، انہوں نے کل 1706ووٹ حاصل کیے،حامد خان گروپ کے امیدوار عبدالقدوس 1242 ووٹ لے سکے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے کل 3756 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، اسی طرح ‏سپریم کورٹ بار انتخابات میں سیکرٹری کی سیٹ کیلیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے علی عمران سید 1447 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

حامد خان گروپ کے سلمان منصور 1373 ووٹ لے سکے اور 74ووٹوں سے ہار گئے۔

اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق سپریم کورٹ بار الیکشن میں کل 17 سیٹوں میں سےعاصمہ جہانگیر گروپ نے صدر، سیکرٹری سمیت 13 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ حامد گروپ نے 17 میں سے 4 سیٹیں حاصل کیں۔

حامد خان گروپ کے ایڈیشنل سیکٹری شہباز کھوسہ ، نائب صدر پنجاب کامیاب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے ایگزیٹیو کمیٹی کے دو ممبران بھی کامیاب ہوئے۔

install suchtv android app on google app store