سائفر کیس: جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف نہ مل سکا

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ فیصلے میں لکھا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کس بنیاد پر نمٹائی گئی تحریری فیصلے میں وجوہات سامنے آئیں گی۔

اسلام آباد ہائیکیورٹ کی جانب سے درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ کچھ دیرمیں جاری کیا جائے گا۔

آج چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور سائفر کیس کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں سیکریٹ ایکٹ کا سیکشن 5 لاگو ہی نہیں ہوتا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا سائفر امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید کو دیا گیا جسے وزارت خارجہ نے ڈی کلاسیفائی کیا اور جو اس وقت وزارت خارجہ میں موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store