مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی: شہباز شریف

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، نواز شریف کے دور میں مہنگائی سب سے کم ترین جبکہ ترقی تاریخ کی بلند ترین شرح پر تھی، نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے۔

شہباز شریف نے اپنے بیٹے، حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور، پنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی مجموعی صورتحال اور معیشت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے تاجروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ نوازشریف معاشی مشکلات کےحل کا ایجنڈا دیں گے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کے دور میں آٹا، چینی، بجلی، گیس سستی ترین تھی۔

install suchtv android app on google app store