نواز شریف حفاظتی ضمانت لیکر وطن واپس آئیں گے اور عدالت میں سرنڈر کریں گے: رانا ثنا اللہ

  • اپ ڈیٹ:
رانا ثناء اللہ فائل فوٹو رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے لیے ہماری قانونی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے، ان شا اللہ وہ حفاظتی ضمانت لے کر وطن واپس آئیں گے اور عدالت میں سرینڈر کریں گے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پوری قوم اپنے لیڈر کو ویلکم کرنے کی منتظر ہے، کیونکہ وہ قوم کو بحرانی کیفیت سے نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک عزم کے ساتھ پاکستان آ رہے ہیں، وہ مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب کریں گے، پورے پاکستان سے پارٹی کارکنان مینار پاکستان پہنچیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں پاکستان مشکل کا شکار ہے، معاشی طور پر ہم تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں، فتنےکی حکومت ختم نہ کرتے تو ملک تباہ ہو چکا ہوتا، پونے 4 سال انتقامی سوچ نہ ہوتی تو آج یہ حال بھی نہ ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اپنے بیان کی وضاحت کئی بار کر چکے ہیں، البتہ ہم نے کسی کے خلاف کوئی مقدمہ بنایا اور نہ مدعی بنے۔

install suchtv android app on google app store