منظور وسان کی عمران خان اور نواز شریف سے متعلق بڑی پیشگوئی

منظور وسان فائل فوٹو منظور وسان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعلق نئی پیشگوئی کردی۔

پی پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشکلات بڑھتی دیکھ رہا ہوں۔

اپنے بیان میں منظور وسان نے کہا کہ عوام اور جیالے تیاری کریں، اتوار 28 جنوری کو الیکشن ہوں گے، ہم عوام کی طاقت سے حکومت بنائیں گے۔

نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق منظور وسان نے کہا کہ نواز شریف حالات دیکھ کر پاکستان واپس آئیں گے، اکتوبر میں معلوم ہو جائے گا نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں یا نہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ احتساب کا عمل الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گا، سیاستدانوں اور بیورو کریسی کے ساتھ دیگر کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store