اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی فائل فوٹو نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاملے پر دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات اور فلسطینی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن کی اس بات پر کہ ان کی کئی مسلم ممالک کے ایسے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جس پر پاکستان نے دوٹوک انداز سے واضح کیا کہ اسرائیلی وزیرخارجہ کی حالیہ کچھ عرصے میں کسی پاکستانی اہلکار سے ملاقات نہیں ہوئی۔

اسرائیلی وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران اس بیان نے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے نے ایک نئی بحث چھیڑدی ہے کہ امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے بعد مزید کون سے مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ کریں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ چھ یا سات مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے۔

install suchtv android app on google app store