وزیر خارجہ کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سوشل میڈیا نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکا، روس اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتوں کے علاوہ اہم اجلاسوں میں بھی شرکت کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی شہر نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر سائیڈ لائن میں نگران وزیر خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر مشیر ڈیرک شولے اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

دونوں رہنماؤں سےملاقاتوں کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نگران وزیرخارجہ کی یورپی یونین کےاعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیویارک میں جلیل عباس جیلانی آرگنائیزیشن آف اسلامک کو آپریشن اور کانفرنس آن انٹریکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ کے وزرائے خارجہ اجلاسوں میں بھی شریک ہوئے۔

install suchtv android app on google app store