حنیف عباسی نے پیپلزپارٹی سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت کردی

حنیف عباسی فائل فوٹو حنیف عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پیپلزپارٹی سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا گزشتہ روز کا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔ ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم رہنما تھے، انہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں لفظی گولہ باری شروع

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ المیہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر کارکردگی کے لحاظ سے عمل نہیں ہوا، میرا گزشتہ روز کا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا۔۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

install suchtv android app on google app store