الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

 

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کی۔ چار رکنی کمیشن نے تحریک انصاف ناٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

ممبر نثا ردرانی نے ریمارکس دیے تھے کہ اس کیس کو بہت زیادہ نہیں لٹکا سکتے، الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لئے زیادہ تر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرچکا ہے۔

نثار درانی کا کہنا تھا کہ دلائل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی ائی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ 30 اگست کو ہونے والی سماعت نے الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو دلائل کے لئے دو ہفتے کی مہلت دی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store