نواز شریف وطن کب واپس آئیں گے، شہباز شریف نے تاریخ بتا دی

شہباز شریف اور نواز شریف فائل فوٹو شہباز شریف اور نواز شریف

پاکستن مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف21 اکتوبر کو پاکستان واپس آرہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما اس بات کا اعلان کرچکے ہیں کہ نوازشریف وطن واپس آنے کے بعد اپنے مقدمات کے حوالے سے قانون کا سامنا کریں گے اور وہ انتخابی مہم کی قیادت بھی کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا اس سے قبل کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے دو شیڈول مرتب کیے گئے ہیں، جس کے تحت پہلے شیڈول کے مطابق وہ لندن سے اسلام آباد اتریں گے اور پھر ریلی کی صورت میں لاہور آئیں گے جبکہ دوسرے شیڈول میں وہ لاہور اتر کر ریلی کی صورت میں داتا دربار جاکر حاضری دیں گے اور پھر جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

لیگی قیادت نے سابق اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور رہنماؤں کو نوازشریف کی وطن واپسی اور اس کی اہمیت کے حوالے سے عوامی سطح پر مہم تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جس میں نواز دور کے منصوبوں سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store