عمران خان کو جیل میں دیسی مرغی دینے کیلئے اکاؤنٹ میں کتنی رقم جمع کروائی گئی

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو جیل میں دیسی چکن کی فراہمی کے لئے اُن کے اکاؤنٹ میں 79ہزار روپے جمع کروادیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بطور قیدی عمران خان کے اکاؤنٹ میں پہلے 50 ہزاراورپھر 29 ہزار روپے جمع کروائے گئے جو کُل 79 ہزار روہے بنتے ہیں، یہ رقم پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل جیل حکام نے عمران خان کے ساتھ کھانے کا مینیو طے کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں صبح ناشتے میں 2 انڈے، روٹی اور ساتھ دہی لازمی دیا جائے، دوپہر اوررات کے وقت انہیں چپاتی کے ساتھ مختلف دالیں اور سبزیاں دی جاتی ہیں۔

عمران خان کی فرمائش پر انہیں دیسی گھی میں بنا چکن اور مٹن بھی دیا جاتا ہے جس کا خرچ وہ خود اٹھاتے ہیں۔

اس سے قبل اٹارنی جنرل کی جانب سے عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق 28 اگست کو سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانے والی رپورٹ کا عکس سامنے آیا تھا۔

رپورٹ میں دیگر تفصیلات کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین جیل میں دیسی گھی میں پکا دیسی مرغ اور بکرے کا گوشت کھاتے ہیں۔ اور ناشتے میں ہفتے کے ساتوں دن بریڈ، آملیٹ، دہی اور چائے لیتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store