چیئرمین پی ٹی آئی نےآرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

سپریم کورٹ فائل فوٹو سپریم کورٹ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرادی۔ آئینی درخواست شعیب شاہین ایڈوکیٹ نے دائر کی۔

چیئر مین پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سپریم کورٹ میں 3/184 کے تحت دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ آئینی درخواست کے فیصلہ تک دونوں قوانین کو معطل کیا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر صدر مملکت نے دستخط نہیں کیے۔ آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ آرٹیکل 10اے، آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 19 کے منافی ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کیخلاف درخواست میں صدر مملکت، سیکرٹری قومی اسمبلی، وزارت قانون اور وزارت داخلہ فریق بنایا ہے۔

install suchtv android app on google app store