5 ہزار کے نوٹ سے متعلق وزیر اطلاعات کا اہم بیان سامنے آگیا

5 ہزار کے نوٹ فائل فوٹو 5 ہزار کے نوٹ

 5 ہزار روپے کا نوٹ بند ہونے کی خبروں پر نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں پانچ ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن جھوٹا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ جھوٹے نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے بھی  پانچ ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ ہزار روپے مالیت کے نوٹ پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی، اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پانچ ہزارروپے مالیت کے نوٹ 30ستمبر 2023 سے بند کردیے جائیں گے۔

جعلی نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ 30ستمبر تک اپنے پاس موجود 5ہزارروپے مالیت کے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر مجاز بینکوں کی شاخوں سے تبدیل کروالیں۔

install suchtv android app on google app store