بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

بشریٰ بی بی فائل فوٹو بشریٰ بی بی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور استدعا کی کہ تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی اور نامعلوم مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی بھی استدعا کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حکومت پاکستان سمیت دیگر فریق ہیں، بشریٰ بی بی نے مؤقف میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی درخواست گزار کے خاوند اور جیل میں قید ہیں،سیاسی بنیادپر شوہر اور میرے خلاف مقدمات درج کئےگئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کیخلاف مختلف مقدمات درج کئےگئے ہیں، متعلقہ حکام مقدمات کوخفیہ رکھ رہی ہے تاکہ دفاع نہ کیا جا سکے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تمام معلومات اور نامعلوم کیسزکی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور تمام کیسز میں درخواست گزار کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

بشریٰ بی بی نے یہ بھی استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کو کسی بھی کیس میں گرفتارکرنے سے روکنے کا حکم دے۔

install suchtv android app on google app store