صدر پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

صدر پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقل فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کو اسلام آباد کے پمز اسپتال لایا جا رہا ہے۔

جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی اٹک جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی، چیک اپ کیلئے انہیں پمز اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

اٹک جیل ذرائع کے مطابق پولیس کا قافلہ پرویز الٰہی کو لے کر ڈسٹرکٹ جیل سے اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 2 ستمبر کو سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بھی اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا، پرویزالٰہی 15 دن نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store