مریم نواز سے امریکی سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

مریم نواز سے امریکی سفیر کی ملاقات فائل فوٹو مریم نواز سے امریکی سفیر کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی اور دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

مریم نواز نے کورونا وبا کے مشکل ترین حالات اور سیلاب کے دوران امریکی حکومت کی طرف کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

install suchtv android app on google app store