مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے انسانی حقوق کا مقدمہ بناکرعالمی عدالتوں میں جارہے ہیں ۔عالمی عدالتوں میں دو ممالک کےدرمیان تنازعات لے جائے جاتے ہیں۔ اب یہ ملک کو عالمی عدالت میں گھسیٹ رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملعون رشدی کے وکیل کو فخر سے اپنا وکیل کرنے کا اعلان کیا ۔ جیفری رابرٹ سن چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی کرے گا ۔ جیفری رابرٹ ریاستوں کے خلاف کام کرنے والوں کی وکالت کرتا رہا۔ جیفری رابرٹ سن نے ملعون سلمان رشدی کواپنےگھرمیں پناہ دےرکھی تھی۔
عطاتارڑ نے کہا کہ آپ کے قول وفعل میں تضادرہا مگرآج تمام حدیں پارکردیں، اپنی سیاست بچانے کیلئے دنیا کو پیغام دیاجارہاہے پاکستان محفوظ نہیں۔ اپنی حمایت کیلئے اسلام اور ملک دشمنوں کو کھڑا کیا جارہاہے۔ ملک دشمنی کےبعداسلام دشمنی شروع کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے اسرائیل سے بڑے قریبی روابط ہیں، دشمنوں نےٹی وی شوزمیں کہاچیئرمین پی ٹی آئی ہمیں سوٹ کرتاہے، اپنے ہی ملک کےدفاعی اداروں پر حملے کیے گئے، 9 مئی کےواقعات ملک دشمنوں کوخوش کرنےکیلئے کیے گئے۔