ارشد شریف کے قتل میں ملوث ایک اور اہلکار بے گناہ قرار

ارشد شریف فائل فوٹو ارشد شریف

معروف صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بحال ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچوں پولیس اہلکاروں کو انکوائری میں بےگناہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ 2 اہلکاروں کو سینیئر رینک پر ترقی بھی دے دی گئی۔

رپورٹ میں بتانا ہے کہ کینیا کی انڈی پینڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی تحقیقات کا نتیجہ ہفتوں میں دینے کے وعدے کے باوجود آج تک منظر عام پر نہ لاسکی۔

خیال رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا بعدازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔

install suchtv android app on google app store