سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم تک ملتوی کر دی

سپریم کورٹ فائل فوٹو سپریم کورٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر آنے تک توشہ خانہ فوجداری کیس سماعت ملتوی کر دی۔

چئیرمین پی ٹی آئی کی کیس واپس بھجوانے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی کا کیا نتیجہ نکلا؟ لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ابھی کیس کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کیس سن رہی ہے تو اس کا انتظار کریں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی کاوش لائق تحسین ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ خصوصی کاوش سے یہ کیس سن رہے ہیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل سہولیات پر رپورٹ مانگیں گے، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر آنے تک سماعت ملتوی کر دی۔

install suchtv android app on google app store