ملک میں انتہا پسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی: نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ فائل فوٹو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انتہاپسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان میں موجود اقلیتوں کا تحفظ ریاست کے اولین فرائض کا حصہ ہے۔ جڑانوالہ کے واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ معمول کی پالیسیوں پرعمل پیرا رہیں گے۔ قواعد وضوابط کی سنگین کی خلاف ورزی کی صورت میں مداخلت کا اختیارہے۔ ہماری بنیادی ذمے داری انتخابات کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کےپاس روزمرہ امورچلانےکااختیارہے۔ تمام وزرا اپنی اپنی وزارتوں سےبریفنگ لیں۔ آئندہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا فیصلہ بریفنگ کی بنیادپرہوگا۔ہم حکومتی نظام کار میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت عبوری وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں انہوں نے وفاقی کابینہ کو اپنے جڑانوالہ دورے سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئین کے تحت نگراں حکومت مختصر مدت کے لیے آئی ہے۔ گزشتہ حکومت کی پالیسیوں کاتسلسل جاری رکھیں گے۔

اجلاس میں کابینہ نے آئندہ ہفتے قومی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کانفرنس میں بین الاقوامی سطح کے مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے علما کو مدعو کیا جائے۔ کانفرنس پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

install suchtv android app on google app store