لندن میں شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، وطن واپسی سے متعلق مشاورت

لندن میں شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات فائل فوٹو لندن میں شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات

لندن میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ ایون فیلڈ میں دونوں بھائیوں کی ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں سلمان شہباز اور حسن نواز بھی موجود تھے۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان نے جو بیان دیا ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، صدر والے معاملے میں زبانی کلامی کوئی بات نہیں ہوتی۔ یہ معاملہ اتنا آسان نہیں، صدر عارف علوی کو جواب دینا پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store