چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل اور رہائی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل 22 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ فائل فوٹو توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل 22 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اپیل 22 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری اس درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے رہائی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔

عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کر رکھے ہیں اور ٹرائل کورٹ سے کیس کا تمام ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

install suchtv android app on google app store