چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ، ایف آئی اے نے ایک اور مقدمہ درج کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کی گشمدگی کا مقدمہ درج کرلیا۔ فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کی گشمدگی کا مقدمہ درج کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سائفر کی گشمدگی کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر گمشدگی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ سائفر معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ہی تفتیش کرے گی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ایک جلسے کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جیب سے خط نکال کر دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی بیرونی پالیسی کے سبب ’غیر ملکی سازش‘ کا نتیجہ تھی اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے بیرون ملک سے فنڈز بھیجے گئے۔

install suchtv android app on google app store