توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چوہدری کی معافی مسترد

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزقی وزیر فواد چوہدری کی معافی مسترد کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری شوکاز نوٹس کا جواب 15 اگست تک جمع کروائیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے تحریری معافی جمع کروائی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری نے مشروط معافی مانگی اس میں کوئی افسوس کا اظہار نہیں، انہوں نے نےالیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز الزامات لگائے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیے، معاملہ حساس نوعیت کا ہے، مشروط معافی سےتلافی نہیں ہوسکتی۔ معافی غیرمشروط ہونی چاہیے۔

install suchtv android app on google app store