ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر کے 3 اگست بروز جمعرات کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ فائل فوٹو محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر کے 3 اگست بروز جمعرات کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب سے ’مون سون کے بادل‘ کے داخل ہونے کی وجہ سے 2 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر کے 3 اگست بروز جمعرات کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

نئے اسپیل کے تحت آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 2 اگست کی رات سے 7 اگست تک وقفے وقفے سے آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، دیر، شیخوپورہ، لاہور، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، اور نوشہرہ میں بھی اسی طرح کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنی، کرک، وزیرستان، قصور، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور بھکر میں 4 سے 7 اگست تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں مزید خبردار کیا ہے کہ بارشیں 4 سے 7 اگست تک کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا باعث بن سکتی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ موسلا دھار بارش اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے اور مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ جس عرصے میں بارش کی پیش گوئی ہے اس مدت میں وہ محتاط رہیں۔

install suchtv android app on google app store