مشکل وقت میں چین نے بہترین دوست ہونے کا ثبوت دیا: وزیر خزانہ

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال میں چین نے پاکستان کی مالی مدد کر کے مشکل وقت میں بہترین دوست ہونے کا ثبوت دیا، پاکستان کو معاشی، سفارتی، ثقافتی، بین الاقوامی اور خطے میں ہر لحاظ سے چینی تعاون حاصل ہے۔

بینک آف چائنہ اسلام آباد برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مشکل صورتحال میں چین نے پاکستان کی مالی مدد کی، بینک آف چائنہ اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری ہے، بینک آف چائنہ کی مالی مدد پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یقین ہے پاکستان دوبارہ معاشی طور پر مستحکم ہوگا، پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر سے متعلق تمام منصوبوں میں چین اور پاکستان کو فائدہ ہوگا، سی پیک منصوبوں سے متعلق نواز شریف نے اقدامات کئے تھے، معاشی، سفارتی، ثقافتی، بین الاقوامی اور خطے میں ہر لحاظ سے چینی تعاون حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store