سائفر معاملہ: ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نے سائفر سے متعلق تحقیقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا ہے۔ فائل فوٹو ایف آئی اے نے سائفر سے متعلق تحقیقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر معاملے پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو 25 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے زمان پارک اور بنی گالا کے پتے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے، نوٹس میں عمران خان کو سائفر سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کو کہا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں: سائفر پری پلان ڈرامہ تھا جسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا: اعظم خان

نوٹس کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر تحقیقات جاری ہیں اور ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم سائفر معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store