پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا

  • اپ ڈیٹ:
پرویز خٹک فائل فوٹو پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرین کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان، سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیراشتیاق ارمڑ بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے ہیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیر اشتیاق ارمڑ بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک سے متعلق یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے نئی جماعت بنانے کے فیصلے سے قبل ن لیگ میں جانے کے لیے رابطے کیے تھے، تاہم ن لیگ کی طرف سے انکار پر ان کی جانب سے متبادل جماعت بنانے کا فیصلہ سامنے آیا۔

install suchtv android app on google app store