پاکستان نے سویڈن میں قرآن مجید کے بعد تورات اور بائبل کی سرعام بے حرمتی کی اجازت دینے کی مذمت کی ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی اظہار اور رائے کی آڑ میں منافرت پر مبنی جارحانہ کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
دفترخارجہ نے اسلام کو امن کا دین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام تمام مذاہب مقدس شخصیات اور مقدس صحیفوں کے احترام کا درس دیتا ہے۔
بیان میں کہا ہے کہ اسلام کی اخلاقی تعلیمات کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ مذاہب عقائد اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بیان میں عالمی برادی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذہبی منافرت کی ایسی تمام کارروائیوں کی ملکر مذمت کرے جن سے ان کے پیروں کاروں کے جذبات مجروح ہوتے ہوں یا ان میں اشتعال پیدا ہوتا ہو۔