وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے، اس معاہدے سے پاکستان کو آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔ شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بارے میں کہا کہ 12 جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں منظوری ہوجائے گی۔
شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل ن لیگ نے چین کے ساتھ مل کر سی پیک شروع کیا، نوازشریف نے چینی صدر کے ساتھ مل کر سی پیک کے سفر کا آغاز کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں سی پیک کا منصوبہ پروان چڑھا اور اس منصوبے کے تحت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے۔ شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بارے میں کہا کہ 12 جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں منظوری ہوجائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کی دھجیاں اڑائیں لیکن اب آئی ایم ایف شرائط پرعمل درآمد کیا جائے گا۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کوآگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔