بحراو قیانوس میں لاپتہ سیاحتی آبدوز میں چند گھنٹوں کی آکسیجن باقی

بحراو قیانوس میں لاپتہ سیاحتی آبدوز فائل فوٹو بحراو قیانوس میں لاپتہ سیاحتی آبدوز

بحراوقیانوس میں لاپتہ سیاحتی آبدوز ملنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں ۔ آکسیجن چند گھنٹوں کی باقی رہ گئی. سیاحتی آبدوز میں دو پاکستانیوں سمیت پانچ افراد سوار ہیں۔

ٹائیٹن سے سگنلز ملنے کے بعد امریکا، کینیڈا اور فرانس کے بحری اور ہوائی جہازکھلے سمندر میں دس ہزار مربع میل رقبے کی تلاش کرچکے ہیں تاہم لوکیشن نہ مل سکی۔

ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ آگر ریسکیو ٹیم آبدوز تک پہنچ بھی جاتی ہیں، تو اسے واپس اوپر لانا انتہائی مشکل کام ہوگا۔ سیاحتی آبدوز میں دو پاکستانیوں سمیت پانچ افراد سوار ہیں۔

امریکی بحریہ کے سابق ایٹمی آبدوز کمانڈرڈیوڈ مارکیٹ نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ گھنٹوں میں پائی جانے والی امید کی آوازیں ٹائٹن آبدوز سے نہیں آرہی ،“مجھے نہیں لگتا کہ شور ان کا ہے، یہ صرف قدرتی آوازیں ہوسکتی ہیں''۔

install suchtv android app on google app store