جناح ہاؤس حملہ کیس: جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا

جناح ہاؤس فائل فوٹو جناح ہاؤس

جناح ہاؤس حملہ کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ سمیت 5 ملزمان کو طلب کر لیا۔

سمن میں کہا گیا کہ ملزمان کو آج شام 7 بجے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن آفس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں پیش کیا جائے۔

سمن میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کی حاضری یقینی بنائیں۔

سمن کے متن کے مطابق کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، حماد اظہر، حسان نیازی اور مراد سعید کوبلایا گیا۔

سمن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی تفتیش میں پیش ہوں، مقدمہ 10 مئی کو قتل، اقدام قتل، توڑپھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور دہشتگردی دفعات کے تحت درج ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store