وزیر اعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے. وزیر اعظم آفس کے مطابق باکو پہنچنے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر اعظم نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ آذر بائیجان میں صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی ، ملاقات کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات ہوگی۔ وزیر اعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر باکو آذربائیجان پہنچ گئے ہیں جہاں وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 14, 2023
وزیرِ اعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے. pic.twitter.com/vfN6bOEL5e
دوسری جانب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آذر بائیجان سے ایل این جی خریدنے کے لیے معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی، آذر بائیجان سے ایل این جی کم از کم 3 ماہ کی ضرورت کے لیے رولنگ کی بنیاد پر خریدی جائے گی۔