شاہ محمود قریشی کے بیان پر علیم خان کا ردعمل سامنے آگیا

علیم خان فائل فوٹو علیم خان

 

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر جاری بیان میں علیم خان نے لکھا کہ محترم قریشی صاحب، عزت ذلت توصرف اللہ کےپاس ہے۔ اللہ کوہی معلوم ہے کہ کون ڈیڈآن ارائیول اور کس کا دی اینڈ ہے۔

خیال رہے کہ آج لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے جہانگیرترین کی پارٹی کے حوالے سے کہا تھا کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔

واضح رہے کہ2 روزقبل پاکستان کی سیاست میں ایک اورسیاسی جماعت کا اضافہ ہوا ،اور سینئر سیاستدان جہانگیرترین گروپ نے نئی سیاسی جماعت ”استحکام پاکستان پارٹی“ کاباضابطہ اعلان کیا۔

 

install suchtv android app on google app store