پی ٹی آئی کا ایک بڑا کھلاڑی کپتان کو چھوڑ گیا

پرنس آف بہاولپور بہاول خان عباسی فائل فوٹو پرنس آف بہاولپور بہاول خان عباسی

پرنس آف بہاولپور بہاول خان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف سے علحیدگی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سیاست کا فیصلہ مشاورت سےکروں گا۔

پرنس بہاول خان عباسی کا کہنا تھاکہ 1947 میں قیام پاکستان کے وقت میرے پردادا نواب صادق محمد خان عباسی قائد اعظم کی ہدایات پر پاکستان کی سلامتی اور فلاح بہبود کیلئے ریاست کے خزانے کھول دیے اور اس کی حفاظت کیلئے اپنی فوج پاکستان کی فوج میں ضم کردی۔

خیال رہے کہ پرنس بہاول عباس نے 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا اور بہالپور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 174 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا۔

اس حلقے سے 63 ہزار ووٹ لیکر پی ٹی آئی کے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی جیتے تھے جبکہ پرنس بہاول عباس 58 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

install suchtv android app on google app store