کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کے ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں: عطا تارڑ

عطا تارڑ فائل فوٹو عطا تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاللہ تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کی ’ٹارگٹ کلنگ‘ کے ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمن ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاللہ تارڑ نے کہا کہ عبدالرزاق شر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے کیس میں درخواست گزار اور وکیل بھی تھے اور اس کیس کی سماعتیں ہو چکی تھیں جو کہ کچھ وقت میں انجام کو پہنچنے والا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق جاں بحق

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یہ کیس بلوچستان ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جس پر بحث بھی ہوچکی ہے اور آج بڑی بے دردری سے کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ کے پاس سینئر وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا گیا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ عبدالرزاق کے قتل کے ذمے دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزدکیاجائے گا۔قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایاجائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی اگرجیل میں ہوتے توآج یہ واقعہ نہ ہوتا۔

واضح رہے کوئٹہ کے ایئر پورٹ کے قریب کار پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل ایڈوو کیٹ عبدالرزاق جاں بحق ہو گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store