اعظم سواتی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر

فرد جرم فائل فوٹو فرد جرم

اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے اعظم سواتی کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی۔

دورانِ سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ وارنٹ کی تعمیل کی کارروائی کی گئی ہے لیکن وارنٹ کی تعمیل کے وقت اعظم سواتی اپنے گھر میں موجود نہیں تھے۔

بعد ازاں اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے وارنٹ کی تعمیل کروانے والے اہلکار کو طلب کرلیا۔

install suchtv android app on google app store