حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 رہنماؤں اور شیخ رشید کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیے گئے۔ اس سے قبل عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 80 رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے جاچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔
فرخ حبیب، عون عباس بپی، زرتاج گل اور علی محمد خان کے بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے۔
اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی منسوخ کیا گیا ہے۔