تھری ایم پی او کے تحت گرفتار شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم معمہ بن گیا

 شاہ محمود قریشی فائل فوٹو شاہ محمود قریشی

تھری ایم پی او کے تحت گرفتار شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم معمہ بن گیا۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے آج بھی بیان حلفی ہائیکورٹ میں جمع نہ ہو سکی.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی،  شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو بھی جیل میں ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جب تک ملاقات نہیں ہوتی بیان حلفی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے، آج ملاقات کی کوشش کریں گے اور ان سے ہدایات لیکر ہی بیان حلفی دے سکتے ہیں،

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے تین روز قبل رہائی کیلئے شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی دینے کا کہا تھا۔ عدالت نے آئندہ اس قسم کے احتجاج کا حصہ نہ بننے کی بیان حلفی دینے کا کہا تھا۔ عدالت نے کسی بھی قسم کے تشدد پر اکسانے سے بھی دور رہنے کی بیان حلفی مانگ رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی واضح الفاظ میں بیان حلفی دینے سے ہچکچاہٹ کا شکارہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تین دن پہلے بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی تھی۔ بیان حلفی جمع نہ ہونے کی وجہ سے عدالت کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہ ہو سکا۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے جمعہ کے روز بیان حلفی جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی تھی۔

install suchtv android app on google app store