عمران کی امریکی کانگریس کی رکن کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

عمران کی امریکی کانگریس کی رکن کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی اسکرین گریب عمران کی امریکی کانگریس کی رکن کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی امریکی کانگریس کی خاتون میکسین مور واٹرز کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔

عمران خان نے میکسین مور واٹرز سے کہا کہ 99 فیصد پاکستان میرے ساتھ ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت معاشی اعتبارسےبہت بہتر کام کر رہی تھی، پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کےخلاف تاریخ میں اتنا کریک ڈاؤن نہیں ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں، انسانی حقوق کے لئے اور قانون کی حکمرانی کے لئے آپ آواز اٹھائیں۔

install suchtv android app on google app store