عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

عدالت نے عمران خان کے خلاف اقدام قتل اور بغاوت کے مقدموں میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے آج عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بتا دیں کہ عمران خان کو مزید کیسز میں کس دن آنا ہے؟ اسی دن کی تاریخ رکھ دیتے ہیں۔

عدالت نے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن رانجھا کی مدعیت میں درج اقدامِ قتل کے مقدمے میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی۔

دونوں مقدمات میں 8 جون تک عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store