عمران خان سے متعلق شہباز اور زرداری کے بیانات حیران کن ہیں: فواد چوہدری

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق بیانات کو حیران کن قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھی پر کھڑے ان دونوں لیڈرز کو احساس نہیں وہ کیا کررہے ہیں، اس ملک میں رول آف لاء کے ہرعنصر کو دفن کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان سے تفتیش بنیادی بات ہے اس سے انکار قانون کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی مرکزی رہنما اسد عمر وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  جب آپ کا بھائی اور بھتیجی حاضر سروس آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی پر حملے کررہے تھے آپ کی زبان سے ایک لفظ بھی نکلا؟۔

اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاہے کہ جب آپ کا بھائی اور بھتیجی ان پر ملک تباہ کرنے کے الزام لگا رہے تھے تو منہ میں دہی جمائے بیٹھے رہے، اب عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے فوج کے پیچھے مت چھپو، آپ میں یہ ہمت اور صلاحیت نہیں کہ سیاسی طور پر عمران خان کا مقابلہ کرسکیں۔

install suchtv android app on google app store