ہم بھاگنے والے نہیں، الیکشن کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں: رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ فائل فوٹو رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جب بھی ملک میں بحرانی کیفیت آئی مسلم لیگ ن نے آگے بڑھ کرسنبھالا، ہم بھاگنے والے نہیں، الیکشن کی بھرپور تیاری کررہے ہیں۔

فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی حکومت میں ترقیاتی کام نہیں کیے،2018 سے پہلے ملک میں موٹرویزبن رہی تھیں، ملتان سے سکھراورسکھرسے کراچی تک موٹروے ہمارے دورمیں شروع ہوئی، مسلم لیگ ن نے ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دورمیں پاکستان ایٹمی قوت بنا، ملک میں سی پیک منصوبہ مسلم لیگ ن کے دورمیں آیا، سی پیک کو2020تک مکمل ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے2018میں پی ٹی آئی آگئی۔

رہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اورالیکشن اپنے مقررہ وقت پرہوں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدارحاصل کیا، ہم لیکشن جیتیں گے اورترقی کا سفردوبارہ شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی الیکشن کرانے کی دھونس اوردھمکیوں سے دباؤ میں نہیں آئیں گے، عمران خان کے سب ہتھکنڈے ناکام ہوچکے ہیں، ہم بھاگنے والے نہیں، الیکشن کی بھرپورتیاری کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store